Thursday, May 9, 2024

اداکارہ مریم انصاری معین خان کی بہو بن گئیں

اداکارہ مریم انصاری معین خان کی بہو بن گئیں
February 8, 2021

کراچی ( ویب ڈیسک ) اداکارہ مریم انصاری سابق وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان معین خان کی بہو بن گئیں ۔ مریم انصاری کی شادی معین خان کے صاحبزادے اویس خان سے ہوئی ۔

معین خان کے صاحبزادے اویس خان نے اپنے انسٹاگرام  کے ذریعے  مریم انصاری سے نکاح و شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں  جبکہ نکاح کی براہ راست نشریات بھی دکھائیں ۔

شادی کی تقریب میں شوبز  ستارے بھی اہلخانہ کے ہمراہ شریک تھے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر  نئے جوڑے کی تصاویر خوب توجہ کا مرکز بن رہی ہیں جب کہ  مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔