Friday, March 29, 2024

اداکارہ عتیقہ اوڈھو دو بوتل شراب کیس میں بری

اداکارہ عتیقہ اوڈھو دو بوتل شراب کیس میں بری
August 21, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو دو بوتل شراب کیس میں بری کر دیا۔ پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 9 سال بعد 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کر دیا گیا۔ راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سول جج یاسر چوہدری نے 9 سال 2 ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کر دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ  کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا اُنہیں بری کیا جاتا ہے۔ عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے از خود نوٹس پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ اس مقدمے میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج تبدیل ہوئے۔ عتیقہ اوڈھو نے عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیر سے ہی سہی لیکن انصاف مل گیا۔