Friday, May 10, 2024

اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ساٹھ لاکھ ہو گئی

اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد  ساٹھ لاکھ ہو گئی
June 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ساٹھ لاکھ ہو گئی۔ عائزہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی تیسری پاکستانی شوبز شخصیت بن گئیں۔ اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں  فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا   آج جس مقام پر ہوں اس کی وجہ آپ لوگ ہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی  پاکستانی شوبز شخصیت اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 63 لاکھ ہے۔ دوسرے نمبر پر  اداکارہ ماہرہ خان  کو  61 لاکھ افراد انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔ اداکارہ سجل احد  انسٹا پر 58 لاکھ  فالووز کے ساتھ چوتھے اور اداکارہ منال خان   53 لاکھ    مداحوں کے ساتھ پانچویں   نمبر پر  ہیں۔