Wednesday, May 1, 2024

اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
January 18, 2020
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمیٰ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں ، پونے  ممبئی ایکسپریس پر مہاراشٹرا کے ضلع رائے گد کے پاس ان کی گاڑی  کو حادثہ پیش آیا ، انہیں فور طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شبانہ اعظمی کی گاڑی میں ان کے شوہر  جاوید اختر بھی موجود تھے لیکن وہ حادثے میں محفوظ رہے ۔  حادثہ ممبئی سے 60 کلو میٹر دور کھالا پور کے قریب آج دوپہر قریب  تین بجے پیش آیا جب ان کی تیز رفتار گاڑی ایک ٹرک  کو پیچھے سے ٹکرائی ۔ [caption id="attachment_262590" align="alignnone" width="500"]اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے شدید زخمی ممبئی ‏ ویب ڈیسک ‏ اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی[/caption] تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شبانہ  کو گاڑی کی پچھلی نشستوں سے نکالا جاتا ہے جب کہ زخمی شبانہ کا چہرہ  اور آنکھیں بری طرح سوجھی ہوئی ہیں ۔ شبانہ اعظمی اس وقت ممبئی کے ایم جی ایم ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ [caption id="attachment_262591" align="alignnone" width="500"]اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے شدید زخمی ممبئی ‏ ویب ڈیسک ‏ اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی[/caption] خیال رہے کہ شبانہ اعظمی بالی وڈ کا ایک معتبر نام ہیں اور انہیں 1998 میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ وہ 5 بار نیشنل فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔