Monday, May 13, 2024

اداکارہ زبیا بیگم کی حالت بگڑ گئی ، راولپنڈی آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا

اداکارہ زبیا بیگم کی حالت بگڑ گئی ، راولپنڈی آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا
March 9, 2021

راولپنڈی ( 92 نیوز)ماضی کی معروف اداکارہ زبیا بیگم کی حالت بگڑ گئی،انہیں راولپنڈی آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا،انہیں دل کا مرض لاحق ہے۔

زیبا بیگم معروف اداکار محمد علی کی اہلیہ ہیں ، زیبا بیگم 10 ستمبر 1945 کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے کیا۔
زیبا بیگم نے اپنے کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

ان کی سپر ہٹ فلموں میں ارمان ، ہیرا اور پتھر ، توبہ ، باجی ، محبت ، انسان اور آدمی ، جب جب پھول کھلے ، محبت زندگی ہے اور پھول میرے گلشن شامل ہیں۔
زیبا بیگم نے اپنےشوہر محمد علی کےہمراہ بھی 50 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔