Tuesday, May 7, 2024

اداکارہ رانی کی آج 74ہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

اداکارہ رانی کی آج 74ہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
December 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز)پاکستان کی فلم نگری کی خوبرو اداکارہ رانی کاا ٓج جنم دن ہے، آج زندہ ہوتیں توزندگی کی چوہترویں بہاردیکھ رہی ہوتیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی  8 دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ، ہدایتکار انور کمال پاشانے ناصرہ کورانی کے نام سے انیس سو باسٹھ میں اپنی فلم محبوب میں متعارف کرایا ۔

فلم دیور بھابی سے رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا، تاہم رانی کو بلندیوں پر پہنچانے والی فلم انجمن تھی۔رانی ایک منجھی ہوئی اداکارہ  اور ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی تھیں، انہوں نے کم و بیش دوسو سے زائد فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

ان کی مشہور فلموں میں امراؤجان ادا، تہذیب، محبوب، اک تیرا سہارا، سفید خون، دیور بھابھی کے نام قابل ذکر ہیں۔

زندگی کے آخری ایام میں کینسر میں  مبتلا ہوکر 27 مئی 1993 کو فلم نگری کی رانی اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار کر گئیں۔