Saturday, April 20, 2024

حریم فاروق نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف

حریم فاروق نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف
January 17, 2019
لاہور(92 نیوز) حریم فاروق پروڈیوسر علی عمران کاظمی کے ساتھ مل کر ایک نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ نئی فلم کا نام تو ابھی فائنل نہیں کیا گیا البتہ اس کا پوسٹر شوٹ کرلیا گیا ہے ۔ فلم میں حریم فاروق کے مقابل علی رحمنٰ خان ہوں گے۔ تینوں لوگ پہلے بھی اکٹھے کام کرچکے ہیں اور گزشتہ سال انہوں نے ’پرچی‘ جیسی فلم بھی دی تھی۔ اپنی نئی فلم بارے انہوں نے ایک وڈیو کلپ بنا کر سوشل میڈیا پر لوڈ کرکے اطلاع دی ہے کہ وہ جلد ہی فلم شروع کرنے والے ہیں۔