Thursday, May 9, 2024

اداکارہ ایمن خان کی انسٹاگرام فالورز کی تعداد پچاس لاکھ ہو گئی

اداکارہ ایمن خان کی انسٹاگرام فالورز کی تعداد پچاس لاکھ ہو گئی
December 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) ماہرہ خان کے بعد اداکارہ ایمن خان نے بھی سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ انسٹاگرام فالورز کی تعداد پچاس لاکھ ہو گئی۔ پاکستانی شوبز شخصیات سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر اپنی پروفیشنل اور روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ایمن خان  پاکستان کی دوسری شوبز اسٹار بن گئیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد پچاس لاکھ ہوگئی ہے۔ ایمن خان نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کی محبت کا شکریہ اداکیا۔ ایمن خان نے اداکار منیب بٹ سے شادی کی اور وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں۔ تاہم ابھی بھی کسی پاکستانی خاتون اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ایک کروڑ کی حد کو نہیں چھوسکی۔ ماہرہ خان پہلی اداکارہ  ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز پچاس لاکھ سے تجاوز کیے ۔ اداکارہ سجل علی کے 44 لاکھ انسٹاگرام  فالورز  ہیں۔ ایمن خان کی بہن منال خان کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد بھی 44 لاکھ ہے۔ تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات اس ریس میں ابھی کافی پیچھے ہیں جن کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد صرف تیس لاکھ ہے۔