Saturday, April 27, 2024

اداکارہ اور ماڈل فریال محمود اور دانیال راحیل نے شادی کرلی

اداکارہ اور ماڈل فریال محمود اور دانیال راحیل نے شادی کرلی
May 29, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شوبز انڈسٹری  کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی، اداکارہ اور ماڈل فریال محمود اور دانیال راحیل نے شادی کرلی۔ اداکار دانیال راحیل نے فیس بک پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اور فریال محمود دو سال قبل ملے تھے جس کے بعد ہم نے ساری زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ دانیال راحیل سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے صاحبزادے اور اداکارہ مہرین راحیل کے بھائی ہیں۔