Thursday, May 9, 2024

اداکارہ ارمینا خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے قتل پر اظہارافسوس

اداکارہ ارمینا خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے قتل پر اظہارافسوس
June 8, 2021

لندن (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہارکیا، کہا کہ ہمارے وجود کے لیے اسلامو فوبیا سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ارمینا خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’’ میں مسلمان فیملی کے ساتھ پیش آئے واقعے پر صدمے میں ہوں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو شدید نفرت کی وجہ سے کھو دیا۔‘‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’’میری آنکھوں میں اسپتال میں اپنی جان سے لڑنے والے ننھے یتیم بچے کے لیے آنسو ہیں، کیا وہ اٹھے گا؟ میں اس واقعے کو دہشت گردی گردانتی ہوں۔‘‘

ارمینا خان نے میڈیا پر ہونے والے مسلم مخالف پروپیگنڈہ کو ایسے واقعات کی وجہ قرار دیا۔ مزید لکھا کہ ’’ ہمارے وجود کو سب سے بڑا خطرہ سفید فامی حاکمیت سے ہے اور یہ مزید بڑھتا جارہا ہے، کیا اب اگلا شکار آپ یا آپ کا خاندان ہوگا؟۔‘‘

واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ 9 سالہ پوتا شدید زخمی ہوا۔