Thursday, March 28, 2024

اداکارمعمر رانا نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اداکارمعمر رانا نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
January 7, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) معروف اداکار معمر رانا نے اہلیہ مہناز کے ہمراہ لاہور میں ‏چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پی پی پی میں شمولیت ‏اختیار کرلی۔ معمر رانا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور سے اتفاق کرتے ‏ہوئے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔پیپلزپارٹی کے مطابق متعدد ٹی وی اور فلم اداکاروں کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان جلد ‏تقریب میں کیا جائے گا ۔ https://twitter.com/UsmanAwanPPP/status/1081980852010184709 سال 2018 کے عام انتخابات سے قبل ٹی وی کے سینئر اداکار ساجد حسن نے بھی ‏اہلیہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی ۔ ایوب کھوسہ ، قیصر نظامانی کی پی ‏پی میں شمولیت کے بعد پارٹی کی جانب سے انہیں ملکی کلچر مضبوط کرنے کی ذمہ ‏داریاں تفویض کی گئی تھیں۔‎