Friday, May 10, 2024

اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز نے 28 دسمبر کو نکاح کا اعلان کر دیا

اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز نے 28 دسمبر کو نکاح کا اعلان کر دیا
December 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے مداحوں کے ساتھ وہ خبر شیئر کر ہی دی جس کا انہیں سال بھر انتظار رہا۔ شوبز کی اس خوبصورت جوڑی نے 28 دسمبر کو نکاح کا اعلان کر دیا۔ دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کارڈ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا۔ اقرا نے پوسٹ کیساتھ لکھا دعاؤں میں یاد رکھیے۔ شادی کارڈ پر دونوں کا کارٹون نقش ہے۔ کارڈ کی تحریر یاسر اور اقرا کی خوبصورت حس مزاح کی عکاس ہے۔ دونوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی لطیف انداز میں طنز کرتے لکھا نکاح کی تاریخ ہے 28 دسمبر 2019 کیونکہ 2020 میں مہنگائی بڑھے گی۔ نکاح ٹھیک ایک بجے بھرپور ظہرانہ ٹھیک اڑھائی بجے کیونکہ ہمارے وزیر اعظم بہت ذہین ہیں۔ یہی نہیں بلکہ سلامی کے معاملے میں بھی دونوں خاصے سمجھدار لگے، لکھتے ہیں تحفے کی ضرورت نہیں، سلامی مشورے کی طرح دیں، دل کھول کے۔ یاسر حسین نے رواں سال جولائی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران اقرا عزیز کو منگنی کی انگوٹھی پہنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ شادی کی تقریبات 25 دسمبر سے شروع ہوں گی ۔ ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔