Wednesday, May 8, 2024

اداکار ننھا کی 33 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اداکار ننھا کی 33 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
June 2, 2019
لاہور (92 نیوز) چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی بھولی بھالی صورت اداکار ننھا کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ انہوں نے سیکڑوں فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ہنسی کے گول گپا، اداکارننھاتینتیس سال سے دنیا میں نہیں مگران کا مزاح آج بھی زندہ ہے۔ رفیع خاورعرف ننھا نے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا مگر ٹی وی پروگرام ’’الف نون ‘‘سے وہ شہرت کے عروج پر پہنچے۔ ننھا نے فلمی کیر یئر کا آغاز شباب کیرانوی کی انیس سوچھیاسٹھ میں ریلیز ہونے والی فلم وطن کا سپاہی میں ثانوی کردار سے کیا۔ فلم ٹکا پہلوان اور دبئی چلو کی کامیابی کے بعد تو وہ فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے اور اداکار علی اعجاز کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی۔ خوش مزاج ننھا اپنے اندر کی کچھ باتوں پر ایسے دکھی ہوئی کے انیس سوچھیاسی میں خود کشی کر لی۔