Saturday, April 27, 2024

اداکار ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

اداکار ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے
June 2, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لیجنڈ کامیڈین اداکار ننھا کو مداحوں سے بچھڑے چونتیس برس ہوگئے ،لیکن مداح ان کوبھلا نہیں سکے۔رفیع خاورننھا مزاح کے ایسے تخلیق کارتھے جنہیں دیکھ اورسُن کر بے اختیارچہرے پر مسکراہٹ آجاتی تھی۔

رفیع خاور المعروف ننھا نے 250 سےزائد فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ، ان کی مشہور فلموں میں وطن کا سپاہی، نوکر،سالا صاحب سونا چاندی اور دوستانہ شامل ہیں  ، اداکار ننھا فلم انڈسٹری کی پسندیدہ شخصیت میں سے ایک تھے ۔

ادکار ننھا دوجون 1986کو اس جہان  فانی سے کوچ کرگئے لیکن آج بھی ان کی موت ان کے مداحوں کےلئے ایک معمہ ہے ۔