Thursday, April 25, 2024

اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے خلع لینے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے خلع لینے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا
September 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) گلوکار و اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے خلع لینے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ محسن عباس کے ساتھ مزید رہنے سے انکار کر دیا۔ گلوکار و اداکار محسن عباس کی لائف پارٹنرشپ کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر سے طلاق لینے کےلیے درخواست دائر کر دی۔ فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ میں بیرسٹر احتشام کی وساطت سے خلع کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ درخواست میں فاطمہ سہیل کا مؤقف ہے کہ محسن عباس نے تشدد کا نشانہ بنایا اسکے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر کے دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ درخواست میں فاطمہ سہیل نے استدعا کی ہے کہ عدالت خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کرے۔