Friday, March 29, 2024

اداکار فیصل قریشی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نقلی گولیاں لگنے سے زخمی

اداکار فیصل قریشی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نقلی گولیاں لگنے سے زخمی
November 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) اداکار فیصل قریشی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نقلی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اداکار فیصل قریشی اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ کا سین عکس بند کراتے ہوئے گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ سین میں فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اگرچہ سین میں نقلی گولیاں چلائی  گئیں ،پھر بھی فیصل قریشی کمر پر لگنے والی ربڑ کی گولی سے  زخمی ہوئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد فیصل قریشی نے اپنا کام مکمل کروایا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے مداح پریشان ہو گئے۔