Friday, April 26, 2024

اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
February 23, 2020
لاہور (92 نیوز) منفرد اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی وجہ سے الگ پہچان رکھنے والے اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے تین سال ہوگئے، ان کا شمار پی ٹی وی کے بانی فنکاروں میں ہوتا تھا۔ ڈراموں میں مطابقت اور مکالمے سے پہچان بنانے والے رجحان ساز اداکار فاروق ضمیر انیس سو اکتالیس کو پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا۔ فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، رانی، گڑیا، سراغ زندگی، کاغذ کی ناؤ سمیت کئی ڈرامے ان کی پہچان بنے۔ اداکار فاروق ضمیر نے چار سو سے زائد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ریڈیو اور فلم میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا۔ فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔ وہ پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث تیئیس فروری دوہزارسترہ کو خالق حقیقی سے جا ملے اورلاہور میں آسودہ خاک ہیں۔