Friday, May 17, 2024

اداکار عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

اداکار عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی
April 19, 2021

لاہور(ویب ڈیسک) اداکار عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

عمران عباس اور علیزے شاہ سے متعلق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم اب عمران عباس نے ایسی تمام خبروں کوبے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں انسٹاگرام پر  سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے چند سکرین شاٹس شیئر کئے جو ان کی اور علیزے شاہ کی شادی کے حوالے سے یوٹیوب ویڈیو زکے تھے۔اداکار نے سکرین شاٹس کے ساتھ لکھا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں۔