Thursday, April 18, 2024

اداکار عمر شریف کا علاج کے لئے آج امریکا روانگی کا امکان ہے ، اہلیہ زریں غزل

اداکار عمر شریف کا علاج کے لئے آج امریکا روانگی کا امکان ہے ، اہلیہ زریں غزل
September 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی(92 نیوز) اداکار عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا علاج کے لئے آج امریکا روانگی کا امکان ہے۔

دوسروں کو ہنسانے والا عمر شریف آج اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی طبعیت میں بہتری آنے کے بجائے، مزید بگڑ رہی ہے۔

گذشتہ روز بھی اسپتال کے میڈیکل بورڈ نےعمر شریف کا معائنہ کیا تھا اور ان کے اہلخانہ کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ ان کے بیٹے جواد شریف کا کہنا ہے کہ والد صاحب غنودگی کے عالم میں ہیں۔ ہوش میں آنے پر بھی وہ کسی کو پہچان نہیں پا رہے۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جلد از جلد امریکہ جانے کا بندوبست نہیں ہوا تو اوپن ہارڈ سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔

دوسری جانب عمر شریف کی امریکہ روانگی کے لئے امریکی ویزہ اور ایئرایمبولینس کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کا کہنا ہے کہ امید ہے جلد از اجلد امریکہ روانگی ہو سکے گی۔

عمر شریف کے اہلخانہ نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عمر شریف کی صحتیابی کے لئے دعائیں کریں۔