Friday, April 26, 2024

اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گیا

اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گیا
December 18, 2020

لاہور (92 نیوز) اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گیا۔ علی اعجاز کی اداکاری ایسی کہ ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیں۔

چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے  چلبلے اور ہنس مکھ اداکار علی اعجاز کو سکرین پر دیکھنے والی نظریں ہٹائے نہ ہٹیں۔ علی اعجاز نے خواجہ اینڈ سنز، کھوجی ، سونا چاندی اور چور مچائے شور سمیت متعدد ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے۔

دشمن پیارا، دیوانہ مستانہ، انسانیت اور دبئی چلو سمیت ایک سو اٹھائیس فلمیں بھی علی اعجاز کے فن کی معراج ہیں۔ فلم ووہٹی دا سوال اے میں علی اعجاز نے مداحوں میں خوب مسکراہٹیں بکھیریں۔

علی اعجاز کو چودہ اگست انیس سو ترانوے کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔