Thursday, May 9, 2024

اداکار شان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم خالق حقیقی سے جا ملیں

اداکار شان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم خالق حقیقی سے جا ملیں
January 31, 2021

لاہور (92 نیوز) اداکار شان شاہد کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم خالق حقیقی سے جا ملیں۔ انہوں نے 16 سال کی عمر میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور سینکڑوں فلموں میں کام کیا۔

نیلو بیگم معروف ہدایتکارریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکارہ شان شاہد کی والدہ تھیں، کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ وہ 30 جون 1940ء کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں پیدا ہوئیں اور 16 سال کی عمر میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

انہوں نے دوشیزہ، عذرا، زرقا، بیٹی، ڈاچی، جی دار سمیت سیکڑوں فلموں میں کام کیا۔ نیلو بیگم فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا۔

والدہ کی وفات کی اطلاع اداکار شان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی ، اور مداحوں سے انکی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔