Saturday, April 20, 2024

اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے انتالیس سال بیت گئے

اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے انتالیس سال بیت گئے
June 11, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے سٹار اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے انتالیس سال بیت گئے۔

موسیٰ رضا المعروف سنتوش کمار پاکستانی فلم انڈرسٹری کا وہ نام جس نے پاکستانی فلم کو کامیابی کی نئی جہتوں پر پہنچایا۔

سنتوش کمارپچیس دسمبر انیس سو پچیس کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نورجہاں سورن لتا صبیحہ خانم شمیم ارا جیسی صف اول اداکاراؤں کے ساتھ مرکزی کردارادا کیا۔

انہوں نے اداکاری کے ساتھ ہدایتکاری اور فلم سازی کے شعبہ میں بھی اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا۔

سنتوش کمار نے فلم بیلی، شام ڈھلے،دو آنسو،دیور بھابھی ،آواز ،قاتل جیسی درجنوں یادگار فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا۔

سنتوش کمارنے صبیحہ خانم سے شادی کی۔ وہ گیارہ جون انیس سوبیاسی کو چھپن برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔