Friday, April 26, 2024

اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
October 19, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) برجستہ جملوں اور منفرد اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں گھر کر لینے والے بے مثال اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔ لیجنڈ ادا کار سلیم ناصر کا ذکر ہو تو بے اختیار مشہور ڈرامہ آنگن ٹیڑھا یاد آجاتا ہے جس میں سلیم ناصر نے اکبر کا کردار کچھ اس انداز میں ادا کیا کہ وہ آمر ہو گیا۔ پندرہ نومبر 1944 کو بھارت کے شہر ناگپور میں جنم لینے والے سلیم ناصر کا شمار ملک کے اُن اعلٰی پائے کے فنکاروں میں ہوتا ہے جن کا نام سن کر چہروں مسکراہٹ آجاتی ہے۔ صرف آنگن ٹیرھا ہی نہیں سلیم ناصر نے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق کے ڈرامہ سیریلز ان کہی، جانگلوس ،بندش اور آخری چٹان میں بھی بے مثال اداکاری سے خوب داد سمیٹی۔ سلیم ناصر کو فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 19 اکتوبر 1989 کو پاکستان کا یہ ہر دلعزیز فنکار دل کا دورہ پڑنے سے اس جہان فانی سے کوچ کر گیا۔