Friday, May 17, 2024

اداکار سلطان راہی کی آج 25 ویں برسی منائی جا رہی ہے

اداکار سلطان راہی کی آج 25 ویں برسی منائی جا رہی ہے
January 9, 2021

لاہور (92 نیوز) نامور اداکار سلطان راہی کی آج 25 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

فن کا سلطان راہی آج اس دنیا میں موجود نہیں مگر ان کی جانداراداکاری کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔ پاکستان میں فن کا سلطان ایک ہی شخص کہلایا جسے ’’ سلطان راہی ‘‘کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اکتالیس سال تک فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے سلطان راہی چوبیس جون انیس سواڑتیس کو اترپردیش میں پیدا ہوئے۔

سلطان راہی نے آٹھ سو سے زائد فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں 700 پنجابی، 110 اردو فلمیں شامل ہیں۔

سلطان راہی نے ستر کی دہائی میں فلم بشیرا سے انڈسٹری میں ایسی انٹری دی کہ فلموں کا ایکسٹرا اداکار فن کا سلطان کہلایا۔

انیس سواسی میں بشیرا اور مولا جٹ جیسی فلموں کی کامیابی نے سلطان راہی کو بام عروج پر پہنچا دیا۔

اداکارحیدرسلطان کہتے ہیں والدکی موت بھلائے نہیں بھولتی۔

سلطان راہی کو 9 جنوری انیس سوچھیانوے کو گوجرانوالہ کے قریب فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔