Monday, May 13, 2024

اداکار راج کپور کے صاحبزادے اداکار راجیو کپور انتقال کر گئے

اداکار راج کپور کے صاحبزادے اداکار راجیو کپور انتقال کر گئے
February 9, 2021

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار راج کپور کے صاحبزادے اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو کپور کی موت کی خبر اُن کی بھابھی نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے دی ۔ 58 سالہ راجیو کمار تینوں بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے ۔

راجیو کمار 25 اگست 1962 کو پیدا ہوئے ، انہوں نے 1983 میں  مشہور فلم  ’’ ایک جان ہیں ہم ‘‘ سے ڈیبیو کیا ۔

گزشتہ برس بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور  انتقال کر گئے تھے ،  رشی کپور میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ، وہ امریکا میں بھی زیر علاج رہے جس کے بعد بھارت واپس آئے تھے ۔