Thursday, September 19, 2024

اداکار جیک بلیک کی پاکستانی ناظرین سے ”کنگ فو پانڈا تھری“ دیکھنے کی اپیل

اداکار جیک بلیک کی پاکستانی ناظرین سے ”کنگ فو پانڈا تھری“ دیکھنے کی اپیل
March 7, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی مزاحیہ اداکار جیک بلیک نے اپنی نئی اینی میٹڈفلم ”کنگ فو پانڈا تھری“ کی پاکستان میں ریلیز سے پہلے پاکستانی مداحوں کےلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیوپیغام میں جیک بلیک نے پاکستانی مداحوں کوسلام کہتے ہوئے کہاہے کہ آپ کی یاددہانی کےلئے یہ پیغام ہے کہ مجھے دیکھنے کےلئے سنیماگھروں کارخ کریں۔ کنگ فوپانڈاتھری امریکہ میں توکامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔ اب دیکھنایہ ہے کہ اینی میٹڈفلم پاکستان میں کس حدتک کامیاب رہتی ہے۔ کنگ فوپانڈاتھری ملک بھرمیں گیارہ مارچ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔