Monday, September 16, 2024

اداکار اور کامیڈین معین اختر کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

اداکار اور کامیڈین معین اختر کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
April 22, 2017
کراچی (92نیوز)دنیا میں پاکستان کی پہچان اور مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار اور کامیڈین معین اختر کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے لیکن ان کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق افسردہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور دل جیت لینا معین اختر کی ادا تھی، جس نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ہزاروں خوبیوں کے مالک معین اختر چوبیس  دسمبر انیس سو پچاس کو کراچی میں پیدا ہوئے اور اسٹینڈ اپ کامیڈی سے فنی سفر کا آغاز کیا، بعد ازاں میزبانی اور اداکاری میں بھی کامیابیاں سمیٹیں۔ معین اختر نے ٹی وی اور اسٹیج کے یادگار ڈراموں میں ایسی جاندار اداکاری کی کہ دیکھتے ہی دہکھتے زمانہ ان کا دیوانہ ہوگیا، ان کے نامور ڈراموں میں روزی' ہاف پلیٹ 'مکان نمبر سینتالیس' سچ مچ ' عید ٹرین، بندر روڈ سے کیماڑی اور فیملی نائنٹی تھری جیسے ڈرامے شامل ہیں۔ خداداد صلاحیتوں کے مالک معین اختر کو انگریزی، پشتو، سندھی، پنجابی اور میمنی سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا، وہ جس قدر عمدہ اداکار تھے،اتنے ہی اعلی انسان بھی تھے،انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس کے علاوہ دیگر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، دنیا بھر میں دھمکتا ستارہ بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو کراچی میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈوب گیا لیکن ان کی یادیں آج بھی  زندہ ہیں۔