Sunday, September 8, 2024

اداکار افتخار قیصر دنیا فانی سے کوچ کر گئے

اداکار افتخار قیصر دنیا فانی سے کوچ کر گئے
September 17, 2017

پشاور (92 نیوز) پاکستان ٹیلی وژن پر چالیس سال تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے افتخار قیصر دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ پشاور ٹیلی وژن پر "اب میں بولوں کہ نہ بولوں" سے شہرت پانے والے پرائڈ آف پرفارمنس اداکار افتخار قیصرگردوں کے عارضے کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اب میں کیسے بولوں ۔۔ ۔پشاور ٹیلی وژن سے دیکھ دا جاندارے میں اب میں بولوں کہ نہ بولوں کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار کی آواز مکمل طور پر خاموش ہو گئی، وہ برین ہمرج کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ دس روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج وہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

صدارتی ایوارڈ 1956 میں پیدا پوئے۔ پندرہ سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا۔ تین پشتو فلموں کے علاوہ سینکڑوں پشتو، ہندکو اور اردو ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

افتخار قیصر کو 92 نیوز سے دلی لگاوٗ تھا، 92 نیوز کی ہر تقریب میں وہ محفل کی توجہ کا مرکز رہے، پشاور میں سالگرہ کی تقریب میں انھوں نے بیماری سے اپنی آواز کے جوہر دکھائیں۔