Wednesday, May 8, 2024

ادارے ملک کی قوت اور عمران خان قوم کی پہچان ہیں، فردوس عاشق

ادارے ملک کی قوت اور عمران خان قوم کی پہچان ہیں، فردوس عاشق
February 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پاکستان کے ادارے ملک کی قوت اور عمران خان قوم کی پہچان ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1226793010182139904?s=20 فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن کی بہکی بہکی باتیں انکی مایوسی کا واضح اظہار ہیں۔ آزادی مارچ کی ناکامی کا صدمہ مولانا برداشت نہیں کر پائے۔ اپنی توانائیاں مزید ضائع کرنے کے بجائے 2023 تک آرام کریں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1226792854707752962?s=20 انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن کا کندھا استعمال کرنیوالے لندن پہنچ چکے ہیں، اپوزیشن لوٹی دولت واپس کر دے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔ ان کا بویا ہوا آج مہنگائی کی صورت قوم کاٹ رہی ہے۔