Friday, April 19, 2024

ادارے عمارتوں سے نہیں ، انصاف کرنے والوں سے مضبوط ہوتے ہیں ، چیف جسٹس

ادارے عمارتوں سے نہیں ، انصاف کرنے والوں سے مضبوط ہوتے ہیں ، چیف جسٹس
December 11, 2018
کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ادارے عمارتوں سے نہیں بلکہ انصاف کرنے والوں سے مضبوط ہوتے ہیں ۔ وقت آگیا ہے قانون میں اصلاحات کی بنیاد رکھی جائے۔ کراچی میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بلڈنگ ادارہ نہیں، لوگ ہوتے ہیں۔ قانون میں تبدیلی کے بغیر فوری انصاف ممکن نہیں، یقین ہے آنے والے دوست انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ تیس سال بعد آبادی پنتالیس کروڑ ہو جائے گی، آبادی پر کنٹرول کیلئے پُر عزم تحریک چلانا ہو گی۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پانی انسان کی زندگی ہے، پانی کیلئے دیانت داری سے کام نہ کیا تو مستقبل میں سنگین بحران کا سامنا ہو گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قائداعظم جیسی قربانی دینا ہو گی۔ قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔