Thursday, April 18, 2024

ادارے حد میں رہیں نہیں تو بوریا بستر گول کرادیں گے: مراد علی شاہ

ادارے حد میں رہیں نہیں تو بوریا بستر گول کرادیں گے: مراد علی شاہ
March 19, 2017
خیرپور (92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیر پور اور نوری آباد کا طوفانی دورہ کیا اور سب کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ کہتے ہیں ادارے حد میں نہ رہے تو کہہ دیں گے اپنا بوریا بستر گول کریں۔ فاروق ستارعدالت سے ضمانت کرائیں۔ شرجیل میمن کی سپورٹ کرنا ہوتی تو اُنہیں کراچی  بلاتے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ پہنچے اندرون سندھ کے علاقے نوری آباد جہاں سائیں قائم علی شاہ کا رنگ اُن پر بھی خوب چڑھا اور بولے کہ ادارے حد میں نہ رہے تو کہہ دیں گےکہ اپنا بوریا بستر گول کریں۔  وزیراعلیٰ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی نہ بھولے اور مشورہ دیا فاروق بھائی شرجیل میمن سے سبق سیکھیں اور عدالت سے ضمانت کروالیں۔ مراد علی شاہ وفاقی حکومت کی بات کریں اور وزیر اعظم کو یاد نہ کریں ایسا نہیں ہو سکتا ۔ کہتے ہیں کہ شکر ہے وزیراعظم کو آخری سال میں سندھ کی یاد ستائیہے۔  اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ خیر پور پہنچے جہاں قائم علی شاہ اور دیگر سے ملاقاتیں بھی کیں اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کی سپورٹ کرنی ہوتی تو انہیں کراچی بلاتے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات ہیں جن کے حوالے سے اسحاق ڈار سے بات کی ہے مقصد صرف شفاف مردم شماری ہے۔