Thursday, May 9, 2024

ادارے اپنے آئینی و قانونی دائرے میں فرائض انجام دیں، وزیراعظم

ادارے اپنے آئینی و قانونی دائرے میں فرائض انجام دیں، وزیراعظم
December 18, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ادارے اپنے آئینی و قانونی دائرے میں فرائض انجام دیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں۔ بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے چلنے والی بحث پر وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے بریف کیا۔ علاقے اور او آئی سی کے حوالے سے مفادات پر بھی بات چیت کی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تقرر کا معاملہ پارلیمان میں لانے پر بھی مشاورت کی گئی۔ پارلیمانی کمیٹی سے درخواست کی گئی کہ معاملہ افہام و تفہیم سے طے کیا جائے۔