Monday, May 6, 2024

اداروں کیخلاف متنازعہ بیان،نہال ہاشمی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

اداروں کیخلاف متنازعہ بیان،نہال ہاشمی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
October 20, 2018
لاہور( 92 نیوز) نہال ہاشمی کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر تجمل ایڈووکیٹ نے لاہور کے تھانے میں مقدمہ کے اندارج کی درخواست دے دی۔ تجمل ایڈووکیٹ  نامی شخص نے لاہور کے تھانہ سول لائنز میں اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے پرنہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی ہے ۔ درخواست میں  موقف اپنایا گیا ہے کہ نہال ہاشمی  نے ایک بار پھر اداروں کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے ،ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں  جیل کی ہوا کھا چکے  ہیں ، پھرگزشتہ روز ایسا بیان دیا کہ اُنہیں شدید تنقید کا بھی سامنا  ہے ۔