Tuesday, May 21, 2024

اداروں کی عزت عمارت سے نہیں ،کردار سے ہوتی ہے ، فواد چودھری

اداروں کی عزت عمارت سے نہیں ،کردار سے ہوتی ہے ، فواد چودھری
January 19, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اداروں کی عزت عمارتوں سے نہیں بلکہ  ان میں بیٹھے افراد کے کردار سے ہوتی ہے ۔ لاہور میں منو بھائی کی پہلی برسی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ،  گورنر پنجاب چودھری سرور  سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائی گئی تھیں ، ملٹری کورٹس کے حوالے سے مارچ مین ترمیمی بل پیش کریں گے ، احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹ جائیں تو اپنے ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے جھگڑا تب شروع ہوتا ہے جب وہ اپنے سربراہوں کے لئے ریلیف مانگتے ہیں ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ  ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرتےہوئے پاکستان کے مسائل حل کرنا ہوں گے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا منو بھائی کہتے تھے کہ پارلیمان کو چار بار لٹیروں نے لوٹا  ۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں بھی شرکت کی اورآرٹسٹوں کی خدمات کوسراہا۔