Tuesday, April 23, 2024

اداروں کی بحالی اور بہتری کی جانب جارہے ہیں ،مراد سعید

اداروں کی بحالی اور بہتری کی جانب جارہے ہیں ،مراد سعید
October 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر مواصلات و ڈاک مراد سعید نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اداروں کی بحالی اور بہتری کی جانب جا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے سابقہ حکومتیں ملک کے ائیرپورٹ ، پی ٹی وی کی عمارتیں  گروی رکھوا کر  گئی ہیں ، اس وقت ہماری جتنی بھی موٹر ویز ہیں  گروی ہیں ،  جب ریاستی ادارے خسارے میں ہوتے ہیں توعوام پر بوجھ پڑتا ہے ۔ مراد سعید نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز کیلئے ٹیکنالوجی لیکر آرہے ہیں ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ( این ایچ اے ) اپنے پیسے سے سڑکیں بنائے گا ، عوام سے پیسہ نہیں لے گا ،  گزشتہ دور میں سی پیک  میں  510 کلو میٹر سڑکوں کا آغاز ہوا تھا ، ہم  1275 کلو میٹر سڑکوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ  جتنی موٹر ویز بن رہی ہیں اس کیلئے نئے بھرتیوں کا طریقہ کار شروع کر دیاگیا ہے ۔