Friday, May 17, 2024

اداروں کو گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالے آج اداروں کی بات کر رہے ہیں ، حکومتی رہنما

اداروں کو گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالے آج اداروں کی بات کر رہے ہیں ، حکومتی رہنما
April 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی ارکان  شہزاد اکبر، زرتاج گل اور کنول شوزب نے مریم نواز کو کرارا جواب دے دیا ، بولے شریف فیملی نے قوم کا پیسہ لوٹا اور ملک کو دلدل میں دھکیل دیا،اداروں کو اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے آج اداروں کی بات کر رہے ہیں۔

مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے مریم نواز کے ٹویٹ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے ابا عدالت کا اتنا احترام کرتے ہیں کہ لندن میں اشتہاری مجرم بنے بیٹھے ہی،۔۔ بطور وزیراعظم اپنے غنڈوں سے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ججز پر حملہ کرایا۔

وزیرمملکت زرتاج گل،پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب نے مریم نواز پر کڑی تنقید کی، کہا کہ شریف فیملی نے قوم کا پیسہ لوٹا اور ملک کو دلدل میں دھکیل دیا۔ ن لیگ اپنی سیاسی موت خود مر چکی ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے آج اداروں کی بات کر رہے ہیں۔ احتساب کو سیاسی انجینئرنگ کا نام دیا جانا شرمناک ہے۔