Sunday, September 8, 2024

اداروں کو نشانہ بنانے سےعوام کی توہین ہوئی ،راجہ پرویز اشرف

اداروں کو نشانہ بنانے سےعوام کی توہین ہوئی ،راجہ پرویز اشرف
August 15, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف  گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نئی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ سابق وزیراعظم کہتے ہیں نواز شریف نے جس طرح قومی اداروں کو نشانہ بنایا اس سے 20کڑور عوام کی توہین ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت کے روبرو راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ریفرنس کی سماعت ہوئی سابق وزیر اعظم کے وکیل افتخار شاہد نے نشاندہی کی کہ  نیب کی جو نقول فراہم کی گئی ہیں وہ مدھم ہونے کہ وجہ پڑھی نہیں جاسکتی اس لیے ریفرنس کی بہتر نقول فراہم کی جائیں۔ احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو ریفرنس کی بہتر نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور ریفرنس پر کارروائی 19 اگست تک ملتوی کر دی.  میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنماوؤں کو عدالت نے بلایا اور سزائیں دیں توپیپلز پارٹی نے کوئی ریلی نہیں  نکالی سپریم کورٹ نے جب نیب کو نواز شریف کے خلاف ریفرینس بھیجا گیا تو نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔

 راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 62،63ایک آمر کی شق تھی یہ سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کےلئے متعارف کرائی گئی۔