Thursday, April 25, 2024

اداروں کو مضبوط کر کے کرپشن کنٹرول کریں گے،چیئرمین تحریک انصاف

اداروں کو مضبوط کر کے کرپشن کنٹرول کریں گے،چیئرمین تحریک انصاف
July 7, 2018
کوہاٹ (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وہ اداروں کو مضبوط کر کے کرپشن کنٹرول کریں گے۔ کوہاٹ میں کھلاڑیوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ جب کرپشن کی بات کرتا تھا تو لوگ ہنستے تھے مگر اب سب کو احساس ہو گیا۔ نواز شریف ہمیشہ امپائروں کے ساتھ کھیلتا تھا۔ کرپشن ملک کے ادارے تباہ کر دیتی ہے۔ کپتان نے کہا کہ 10 سال میں قرضہ 6 ہزار سے 27 ہزار ارب ہو گیا ، ہمیں پاکستان کو دلدل سے نکالنا ہے ، ملک میں 45 فیصد بچے پوری طرح نشونما نہیں پاتے ، پاکستان کا ڈھائی کروڑ بچہ اسکول نہیں جاتا، حسین اور حسن نواز کے اکاؤنٹس میں پاکستان کا پیسہ ہے۔ حسین اور حسن نواز کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ انسانوں کو تقسیم کرنے کی بجائے اکٹھا کرنا چاہیے، خوشی ہے پیر نظام الدین جامی نے تحریک انصاف کی حمایت کی۔ کپتان نے کہا کہ آئینی حلف 295 کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری طرح دفاع کرینگے۔