Thursday, April 25, 2024

اداروں اور عدلیہ کیخلاف اشتعال انگیزی، گل بخاری کی ایف آئی اے طلبی

اداروں اور عدلیہ کیخلاف اشتعال انگیزی، گل بخاری کی ایف آئی اے طلبی
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اداروں اور عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیزی، ایف آئی اے نے گل بخاری کو طلب کرلیا۔ گل بخاری کو 30 روز میں ایف آئی اے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عدم پیشی پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایف آئی اے کے مطابق عدم پیشی پر گل بخاری کو عدالتی احکامات کے ذریعے واپس لایاجائے گا، واپسی کیلئے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔