Monday, September 16, 2024

ادائیگیاں نہ ہونے پر 6ہاکی کھلاڑیوں کا ایشین گیمز کے بائیکاٹ کا اعلان

ادائیگیاں نہ ہونے پر 6ہاکی کھلاڑیوں کا ایشین گیمز کے بائیکاٹ کا اعلان
July 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز) کھیل کی عالمی دنیا میں پاکستان کو بڑا دھچکا لگنے کا خطرہ ہے ، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 6 ماہ کی ادائیگیاں نہ ہونے پر ایشین گیمز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ چند لمحوں میں منظر تبدیل ہو گیا ،  ایشین گیمز کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ہوا مگر ساتھ ہی کھلاڑیوں نے علم بغاوت بلند کردیا ۔ چھ ماہ سے ڈیلی ویجز الاؤنس سے محروم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تڑی لگادی ،  کہتے ہیں ہمارا حق نہیں ملا تو ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیں گے، ایشین گیمز کے ساتھ اولمپکس بھی ہاتھ سے نکل جائے گا۔ کپتان رضوان سینئر اور سینئر کھلاڑی عمران بٹ کا کہنا ہےکہ متفقہ فیصلہ ہے حکومت فیڈریشن اور فیڈریشن ہمیں ادائیگی نہیں کررہی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے بھی کھلاڑیوں کے احتجاج کو جائز قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ حل کروائیں گے۔