Thursday, May 2, 2024

اخوت فاﺅنڈیشن اور محکمہ تعلیم سندھ کے مابین معاہدہ‘ 30کروڑ کی فنڈنگ

اخوت فاﺅنڈیشن اور محکمہ تعلیم سندھ کے مابین معاہدہ‘ 30کروڑ کی فنڈنگ
September 19, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے ملاقات کی۔ سندھ کے نئے سائیں نے اخوت انڈومنٹ فنڈ کیلئے 30 کروڑ روپے فراہم کر دیے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ اور اخوت فاونڈیشن نے ایم او یو بھی سائن کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے وزیراعلیٰ ہاوس جاکر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ اور رانا مشہود نے اکٹھے ناشتہ کیا اور بیٹھک لگائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اخوت فاونڈیشن کیلئے تیس کروڑ روپے بھی فراہم کردیے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم پنجاب کی موجودگی میں محکمہ تعلیم سندھ اور اخوت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ تقریب میں سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اخوت فاونڈیشن کے تحت چلنے والے سکولز کی بہتری کیلئے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وزیر تعلیم رانا مشہود کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی دیا۔