Tuesday, May 21, 2024

اختیارات کے ناجائز استعمال پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نیب میں طلب

اختیارات کے ناجائز استعمال پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نیب میں طلب
February 22, 2019
 پشاور (92 نیوز) نیب خیبر پختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجد خان کو طلب کر لیا ہے۔ نیب خیبر پختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی اور سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان کو  26 فروری کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق غنی اور امجد علی خان پر ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعنیاتی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے مشتاق غنی اور امجد علی خان کے بیانات ریکارڈ کرائے جائیں گے۔ اسی کیس میں سابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے جبکہ  نیب نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان کو بھی طلب کر لیا ہے۔