Saturday, April 20, 2024

اختیارات کی منتقلی میں تاخیر کورونا وباء سے مزید لوگوں کی ہلاکت کا باعث بنے گی ، جوبائیڈن

اختیارات کی منتقلی میں تاخیر کورونا وباء سے مزید لوگوں کی ہلاکت کا باعث بنے گی ، جوبائیڈن
November 17, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ  اختیارات کی منتقلی میں تاخیر کی گئی تو کورونا وباء سے مزید لوگ ہلاک ہو جائیں گے ۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور انتظامیہ اختیارات کی منتقلی میں پس وپیش کر رہے ہیں،جتنی جلدی اختیارات ملیں گے ویکسین کی جلد تقسیم پر کام ہو سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشی پروگرام سے 30 لاکھ اچھی تنخواہ والی نوکریاں پیدا ہوں  گی۔