Sunday, September 8, 2024

اختیارات کی مدت ختم ، رینجرز نے گشت اور سنیپ چیکنگ روک دی

اختیارات کی مدت ختم ، رینجرز نے گشت اور سنیپ چیکنگ روک دی
July 20, 2016
کراچی(92نیوز)سائیں سرکار نے اختیارات دینے میں لیت و لعل سے کام لیاتو رینجرز   بھی پیچھے ہٹ گئی ۔ رینجرز کے اختیارات کو ختم ہوئے اکیس گھنٹے گزر چکے ہیں جس کے بعد شہر میں رینجرز نے گشت اور سنیپ چیکنگ روک دی ۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز کے قیام کی مدت میں توسیع ہوئی نہ  ہی چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات میں توسیع ہوئی ۔ گھنٹے پر گھنٹے پرگزرتے چلے جارہے ہیں  مگر سائیں سرکار معاملے کو مرکزی قیادت کی رضامندی سے مشروط کیے بیٹھی ہے ۔ اختیارات میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے رینجرز نے شہر میں سنیپ چیکنگ  کا عمل روک دیا ہے دوسری جانب   رینجرز ذرائع نے بتایا ہے کہ رینجرز نے نالوں کی صفائی اور تجاوزات ختم کرنے کے معاملے پر وزیربلدیات سندھ سے معذرت کرلی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ کام رینجرز کے اختیارات میں نہیں آتا رینجرز کو اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے  ایک جانب شہر کا امن وامان داؤ پر لگ گیا ہے تو دوسری طرف  شہری بھی پریشان ہیں  آگے کیا ہوگا کہیں ماضی کے حالات لوٹ تو نہ آئیں گے ۔