Saturday, April 20, 2024

اختلافات کا اظہار ہی دراصل مذاکرات کا آغاز ہے ، مریم کا بیان مثبت پیشرفت ، محمد علی درانی

اختلافات کا اظہار ہی دراصل مذاکرات کا آغاز ہے ، مریم کا بیان مثبت پیشرفت ، محمد علی درانی
December 26, 2020

کراچی (92 نیوز) فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی نے مریم نواز کے بیانات کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختلاف کا اظہار ہی دراصل مذاکرات کا آغاز ہے، مثبت نتیجہ آنے تک ڈائیلاگ اختلافات پر ہی ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل  کے رہنما محمد علی درانی نے مریم نواز کے بیانات کو مثبت پیشرفت قرار دے دیا،  انہوں نے  سب کو پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز  کی رائے کے احترام کا مشورہ بھی دے دیا ۔

دوسری جانب فنکشنل لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے درانی کو پیغام رسانی کا کردار نہیں سونپا گیا، وہ اپنے طور پر تعزیت کیلئے گئے ۔پیر پگارا کو ثالثی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔