Sunday, May 12, 2024

اختلاف رائے پیپلزپارٹی کا حق، استعفوں پر سی ای سی سے اجازت لینے کیلئے مہلت دی، شاہد خاقان

اختلاف رائے پیپلزپارٹی کا حق، استعفوں پر سی ای سی سے اجازت لینے کیلئے مہلت دی، شاہد خاقان
March 17, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اختلاف رائے پیپلزپارٹی کا حق ہے، استعفوں پر سی ای سی سے اجازت لینے کیلئے مہلت دی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  کل اجلاس میں صوبائی نہیں، قومی اسمبلی سے استعفوں کی بات ہوئی تھی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنے نظریے پر قائم اور متحد ہے، آگے بڑھتی رہے گی، پی ڈی ایم ملک کو آئینی اور قانونی نظام حکومت دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات دھاندلی کا نیا طریقہ ہے،  چوری شدہ الیکشن سے آنے والے اصلاحات کی بات کر رہے ہیں، خط وہ لکھ رہا ہے جس کی حکومت نے بیس پریزائیڈنگ افسر اٹھا لیے، الیکٹرانک مشینوں کی بات کرتے ہیں، وہ انہیں بھی اٹھاکر لے جائیں تو کیا ہوگا؟ ۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن پر حکومت کی تنقید کی مذمت کرتے ہوئے  کہا الیکشن کمیشن سے استعفوں کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے۔