Friday, April 19, 2024

اختر مینگل کا وفاقی حکومت سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہونے کا شکوہ

اختر مینگل کا وفاقی حکومت سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہونے کا شکوہ
January 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) اختر مینگل نے وفاقی حکومت سے کئے گئے  وعدے وفا نہ ہونے کا شکوہ کر دیا ۔  بلوچستان نیشنل پارٹی  کے سر براہ کا کہنا تھا کہ  وفاق سے جو بات ہوئی ایک پر بھی عملدرآمد نہ ہوا، حکومت گرانے کاکوئی ارادہ نہیں ، مطالبات تسلیم کئے گئے تو حکومت کیساتھ چلیں گے ۔ کراچی میں بی این پی مینگل کی اہم بیٹھک ہوئی ، اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت نے ان کے مطالبات میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا ، حکومت گرانے کا ارادہ نہیں مطالبات مان لئے گئے تو حکومت کے ساتھ چلیں گے۔ اخترمینگل نے کہاکہ حکومت اچھے کام کرے گی تو سپورٹ کریں گے غلط کام کی مخالفت کی جائے گی۔ہر بار جب ہماری ان سے ملاقاتیں ہوئی تو ان میں صرف کمیٹیاں بنائی جاتی رہیں ، لگتا ہے کہ حکومت  سنجیدہ نہیں ۔