Saturday, April 20, 2024

اخبار مالکان ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے نمائندے نامزد کریں ورنہ یکطرفہ ویج بورڈ کا اعلان کر دیا جائیگا: وفاقی وزیر اطلاعات

اخبار مالکان ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے نمائندے نامزد کریں ورنہ یکطرفہ ویج بورڈ کا اعلان کر دیا جائیگا: وفاقی وزیر اطلاعات
June 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تشدد کی سیاست سے ملک کے حالات خراب ہوں گے، طیارہ ہائی جیکنگ کیس کا فیصلہ تسلیم کیا اور قانونی راستہ استعمال کیا، بندوق اور سول نافرمانی کا راستہ نہیں اپنایا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف طیارہ ہائی جیک کیس میں عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا اور قانونی راستہ استعمال کیا۔ بندوق اور سول نافرمانی کا راستہ نہیں اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ حکومت صحافیوں کے معاشی مسئلے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، بول کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بول لیگل فارملٹی پوری کرے، حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ پر اخبار مالکان کے تحفظات ہیں، مالکان ویج بورڈ ایوارڈ کےلئے اپنے نمائندے نامزد کریں ورنہ یکطرفہ ویج بورڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔