Friday, May 17, 2024

احمقانہ جنگیں امریکی ترقی کی راہ مین رکاوٹ ہو سکتی ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

احمقانہ جنگیں امریکی ترقی کی راہ مین رکاوٹ ہو سکتی ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
February 6, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں  کہا کہ احمقانہ جنگیں امریکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوسکتی ہیں ، افغانستان میں دودہائیوں کی جنگ کے بعد امن کو موقع دینے کا وقت آگیا ، طالبان گروپوں سے مذاکرات کامیاب ہونے پر فوج کی تعداد کم کرینگے ۔ امریکی صدر نے  اسٹیٹ آف دی یونین خطاب  میں کہا کہ اگر وہ اقتدار میں نہ آتے تو امریکاشمالی کوریاکیساتھ جنگ لڑ رہاہوتا ، افغانستان مسائل کا حل بھی امریکی فوج کی ہی وجہ سےممکن ہوا، طالبان کیساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد افغانستان میں فوج کم کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ  نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پرمزید ٹیرف لگائے گئے تو چین کو بھرپور جواب دیا جائے گا،   ٹیکس میں کمی کےباعث ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  عراق اورشام میں انسانیت دشمنوں کوشکست دی  گئی  ،  دو دہائیوں سے جاری جنگ ختم کرنےکےبعدقیام امن کی کوششیں کررہے ہیں۔