Tuesday, May 21, 2024

'احمد لیٹ جاﺅ‘ دہشت گرد مار دینگے'

'احمد لیٹ جاﺅ‘ دہشت گرد مار دینگے'
December 16, 2015
پشاور (92نیوز) آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے شیرشاہ نے اپنے بھائی کو تو بچا لیا مگر خود دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ ”احمد لیٹ جاو¿، لیٹ جاو¿، دہشت گرد تمہیں مار دیں گے“۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو شہید شیر شاہ نے گولی کھانے سے پہلے اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے بولے۔ شیر شاہ حملے کے وقت پہلی قطار میں بیٹھے تھے۔ وہ دروازے سے باہر نکلنے کی بجائے پچھلی قطار میں بیٹھے اپنے بھائی کو بچانے آئے۔ بھائی زمین پر لیٹ کر توبچ گیا مگر اس کے سینے کو دہشت گردوں نے چھلنی کر دیا۔ شیرشاہ کے والد آج بھی اپنے بہادر بیٹے کی یادیں لے کر روز و شب گزار رہے ہیں۔ اپنے نام کی طرح بہادر شیر شاہ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔